دہشتگرد ڈیوڈ ہیڈلی نے آج یہاں خصوصی عدالت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے بیان میں چوتھے دن بتایا کہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ ممبئی کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔
ہیڈلی نے کہا کہ
اس نے ممبئی میں ورلی ‘ گیٹ وے آف انڈیا اور کف پریڈ کی ریکی کی تھی لیکن دہشت گردوں کے داخل ہونے کے لئے کف پریڈ کو منتخب کیا گیا۔
اس نے بتایا کہ ممبئی ہوائی اڈے پر حملہ نہیں ہونے سے لشکر کے دہشت گرد ناراض تھے